زرغون روڈ گرجا گھر پر دہشت گردی حملہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،صوبائی مشیر اطلاعات سردار رضا محمد بڑیچ

اتوار 17 دسمبر 2017 22:31

کوئٹہ۔ 17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) صوبائی مشیر اطلاعات سردار رضا محمد بڑیچ نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ زرغون روڈ گرجا گھر پر دہشت گردی حملہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی نسل اور مذہب نہیں ہوتا۔ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں۔

(جاری ہے)

مشیر اطلاعات نے کہا کہ اس مشکل اور دکھ کی گھڑی میں ہم اپنے اقلیتی مسیحی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنی بزدلانہ اور انسانیت دشمن حملوں سے بلوچستان کے عوام کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے۔ مشیر اطلاعات نے موقع پر موجود پولیس اہلکاروں اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قوم کو ایک بڑے نقصان سے بچایا۔

متعلقہ عنوان :