روسی صدر کا امریکی ہم منصب کو ٹیلیفون ،سینٹ پیٹرزبرگ میں ممکنہ دہشتگردحملے سے متعلق سی آئی اے کی معلومات پرشکریہ اداکیا

اتوار 17 دسمبر 2017 22:20

ماسکو/نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلیفون کیا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے سینٹ پیٹرزبرگ میں ممکنہ دہشتگردحملے سے متعلق سی آئی اے کی معلومات پرشکریہ اداکیا۔

(جاری ہے)

سی آئی اے نے دہشتگردوں کی منصوبہ بندی سے متعلق معلومات دی تھیں جس میں دہشتگرد سینٹ پیٹرزبرگ کے چرچ اوردیگراہم مقامات پرحملوں کی منصوبہ بنارہے تھے۔روسی سکیورٹی سروس نے دوروزقبل داعش دہشتگرد حراست میں لیے تھے۔ پیوٹن نے کہا کہ روس بھی امریکہ پر کسی ممکنہ حملے کی معلومات ملنے پرامریکہ سے شیئر کرے گا ۔