امریکی اخبار نے دنیا کی 11خواتین کو سال 2017 کی بااثرخواتین قراردیدیا، مریم نواز کا نام بھی شامل

اتوار 17 دسمبر 2017 22:20

امریکی اخبار نے دنیا کی 11خواتین کو سال 2017 کی بااثرخواتین قراردیدیا، ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) امریکی اخبارنے دنیا کی 11خواتین کو سال 2017 کی بااثرخواتین قراردیتے ہوئے فہرست جاری کی ہے جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اخبار نے عزم و ہمت کی بنیاد پر نام بنانے والی خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان ،سوئیڈن،فرانس،برما،ترکی ،چین ،سعودی عرب،انڈونیشیا،جرمنی،اٹلی کی خواتین کا نام شامل ہے ۔ والد کے لئے سیاسی جدوجہد پرمریم نوازکانام بھی بااثرخواتین میں شامل کیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :