پی پی پی عوامی سیاست کررہی ہیں ،عوامی ایشوز پر کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیںگیے

اتوار 17 دسمبر 2017 22:11

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈوکیٹ شیخ بلال نے کہا کہ پی پی پی عوامی سیاست کررہی ہیں اور عوامی ایشوز پر کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ،ہر قسم کے ناانصافی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرے گی۔ گلگت بلتستان میں پارٹی منشور کو گھر گھر پہنچایا جائے گا،اس حوالے سے ہر کارکن کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا پی پی پی عوامی جماعت ہے اور ہمیشہ عوام کے لئے سیاسی کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

بروز اتوار و: محمد علی شاہ کے ہمراہ علماء و مشائخ ونگ کے مرکزی سیکریٹریٹ افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے پارٹی کے تمام ذیلی ونگز کو اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ پارٹی منشور ہر شخص تک پہنچایا جا سکے پارٹی کارکنان کی محنت کی وجہ سے بہت کم عرصے میں پی پی پی گلگت بلتستان اور پاکستان میں مضبوط ہوئی ہے امجد ایڈوکیٹ نے کہا کہ عنقریب گلگت بلتستان میں علماء کنونشن کا انعقاد کرینگے تاکہ علماء حقیقی معنوں میں اپنا کام کرسکے اور عوام کو صحیح راہ دکھا سکے۔اس موقع پر جنرل سیکریٹری پی پی پی گلگت بلتستان انجینئراسمعیل میرباز کھیتران اور قاری جاوید اور حسین علی رانا نے بھی خطاب کیا۔