ٹیکس احتجاج ،انجمن تاجران میں پھوٹ پر گئی ،یاد گار ،کالج روڈ ،ٹمبر مارکیٹ ،بھٹو بازار کے تاجروں نے احتجاج کا بائیکاٹ کردیا

اتوار 17 دسمبر 2017 22:11

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) ٹیکس احتجاج ،انجمن تاجران میں پھوٹ پر گئی ،یاد گار ،کالج روڈ ،ٹمبر مارکیٹ ،بھٹو بازار اور قتل گاہ مارکیٹ کے تاجروں نے احتجاج کا بائیکاٹ کر لیا،سلام سے گفتگو کر تے ہوئے انجمن تاجران کے باغی سر گرم رہنما خواجہ مدثر نے کہا کہ غلام اطہر خود ساختہ صدر ہے جو خود ساختہ فیصلے کر تا ہے اس لئے ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ جب تک ہمیں اعتماد میں نہیں لیاجاتا ہے ہم نے احتجاج کا بائیکاٹ کیا ہے، یاد گار چوک ،کالج روڈ ،ٹمبر مارکیٹ ،بھٹو بازار اور قتل گاہ مارکیٹ کے تاجروں نے اتوار کے روز ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں سب نے متفقہ طور پر کیا ہے ہمیں ہر ایشو پر یاد گار چوک پر احتجاجی جلسہ کر تا ہے جس سے سب سے زیادہہم لوگ متاثر کر تے ہیں لیکن فیصلہ کر تے وقت ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ غلام اطہر کو ہم صدر تسلیم نہیں کر تے ہیں کیونکہ تاحال ہمارے الیکشن نہیں ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مذاکرات کے دوران بھی انہوں نے ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی ہے اور اپنی مرضی سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ جب تک غلام اطہر ہمیں بھرپور طریقے سے اعتماد میں نہیں لیتا ہے ہم ہڑتال نہیں کرینگے اور ہم دکانیں کھلی رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :