عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے ہڑتال کی مکمل حمایت کر تے ہیں،اگر 20دسمبر تک تمام ٹیکس کا خاتمہ نہ ہو ا تو پورا گلگت بلتستان جام کر دیں گے ،سیکریٹری اطلاعات پی پی پی بلتستان ریجن نجف علی

اتوار 17 دسمبر 2017 22:11

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء)سیکریٹری اطلاعات پی پی پی بلتستان ریجننجف علی نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے ہڑتال کی مکمل حمایت کر تے ہیں جب سے مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ہے گلگت بلتستان کے عوام کو سکون سے رہنے نہیں دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو انہوں نے کہا کہ جی بی کونسل کی جانب سے جی بی کے عوام پر ٹیکسوں کا بم گر ا دئیے گئے ہیں ٹیکس لگانے کیلئے ایک دن نہیں لگتے مگر ٹیکس واپس لینے کیلئے مہینے درکار ہوتا ہے جو کہ عوام کو بیوہ قوف بنانے کے مترادف ہے ،صوبائی حکومت ٹیکس خاتمے کیلئے مخلص نہیں اور در پردہ ٹیکس کے نفاذ کی حمایت کئے ہوئے ہیں ۔

اگر 20دسمبر تک تمام ٹیکس کا خاتمہ نہ ہو تو پورا گلگت بلتستان جام کر دیں گے اور حکومت کو چھپنے کی جگہ نہیں ملیں گے ۔صوبائی حکومت کے ویدر پالیسی بھی ملازم دشمنی ہے سردیاں ختم ہونے کے بعد فروری میں لکڑی کا پیسہ دینا سمجھ سے بالاتر ہیں اور ملازمین کو صرف 12000اونٹ میں منہ میں زیرے کے برابر ہے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان پر نافذ کئے گئے تمام نا جائز ٹیکس کا خاتمہ کریں اور وعدہ کے مطابق جی بی کو آئینی حقوق دیں ورنہ یہ احتجاج ختم نہیں ہوگا۔