گلگت بلتستان میں تمام محکموں میں کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کو فوری مستقل کیا جائے،محمد بشیر

اتوار 17 دسمبر 2017 22:11

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے رابطہ سیکرٹری محمد بشیر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام محکموں میں کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کو فوری مستقل کیا جائے ، کنٹریکٹ ملازمین کا دوبارہ ٹیسٹ اور انٹرویو لینا ملازمین کیساتھ مذاق ہے ،مقتدر حلقے اپنے من پسند افراد کو نوازنے کیلئے کنٹریکٹ ملازمین کے ٹیسٹ اور انٹرویو کا شو شا چھوڑا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ۔

(جاری ہے)

بروز اتوار انہوں نے کہاکہ کنٹریکٹ ملازمین ایک عرصے سے مختلف محکموں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ، ان کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے ، ان ملازمین کو مستقلی کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویو کے مرحلے سے گزرانا کسی صورت قابل قبول نہیں صوبائی حکومت کنٹریکٹ ملازمین کا حق مارنے کے لیے جا ن بوجھ کر ٹیسٹ اور انٹرویو کا شو شا چھوڈ رہی ہے ، ن لیگ کی حکومت میرٹ کا کی بالادستی کا نعرہ تو لگاتی ہے لیکن میرٹ کی پامالی کے تمام سابقہ ریکارڈ بھی ن لیگ کی توڈ چکی ہے ، ن لیگ کو من مانی کسی صورت کرنے نہیں دینگے ، اگر ن لیگ نے کنٹریکٹ ملازمین کی حق تلفی کی کوشش کی تو کنٹریکٹ ملازمین کے حق کے لیے سٹرکوں پر آئیں گے ۔