اسلام آباد، تعلیمی اداروں اہم تنصیبا ت ، میڈ یا ہا وسزو مساجد کی سیکو ر ٹی کو ہا ئی الر ٹ کر دیا گیا، پولیس ذرائع

اتوار 17 دسمبر 2017 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) وفا قی دارالحکو مت کے تعلیمی اداروں ،اہم مقاما ت ، اہم تنصیبا ت ، میڈ یا ہا وسزاور مساجد کی سیکو ر ٹی کو ہا ئی الر ٹ کر دیا گیا ہے ، ضلع بھر میںتما م داخلی و خا رجی راستو ں پر پولیس ڈ یو ٹی کوانتہائی چوکس کر دیا گیا ہے، داخلی و خا رجی راستو ں پر پو لیس کما نڈو ز ، لیڈ یز پو لیس ٹیموں کو بھی متحر ک کر دیا گیا ہے ، مشکوک و مشتبہ افراد اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروئی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطا بق آئی جی اسلام آ باد ڈاکٹرسلطا ن اعظم تیمو ری نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تما م پولیس افسران کو ضلع بھر میں سیکو ر ٹی کو فول پر وف بنا نے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، وفا قی دارلحکومت میں سیکو ر ٹی کے جا مع انتظاما ت کو یقینی بنا نے کے سا تھ ساتھ پٹر ولنگ کو مزید مو ثر بنا نے کے لیے احکاما ت جا ر ی کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے تما م پولیس افسران کو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ وہ ڈیو ٹی پر ما مو ر عملہ کی خو د چیکنگ کر یں اورا نہیں مو جو د ہ حالات کے مطا بق الر ٹ رکھیں اس با ر ے میں تما م افسران و جو انوں کو ہد ا یا ت د ے دی گئیں ہیں کہ ضلع بھر تما م داخلی وخا رجی راستو ں اور نا کہ بندی پو ائنٹ پر چیکنگ کو مو ثر بنا یاجا ئے ۔

تما م ایس پیز ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے ایر یا میںخو د نگر انی کریںگے ۔ پو لیس کما نڈو ز ، لیڈ یز پو لیس کو بھی متحر ک کر دیا گیا ہے ۔ تما م اہم مقاما ت ، اہم تنصیبا ت ، میڈ یا ہا وسز ،تعلیمی اداروں اور چرچز پر بھی نفری کو متحر ک کیا گیا ہے ،اس سلسلہ میں پو لیس کما نڈو ز ، لیڈ یز پو لیس کو بھی متحر ک کر دیا گیا ہے ، انہو ں نے تما م پو لیس افسران کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ وہ اپنے ایر یا میں پٹرولنگ کو مز ید سخت کر یں تما م مشکو ک اور مشتبہ افراد پر کڑ ی نظر رکھیں ، کچی بستیو ں ، اڈ ہ جا ت ، جنگل ایر یا میں سر چنگ کو جا ر ی رکھیں ، اور کسی بھی نا خو شگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیا ر رہیں انہو ں نے کہا کہ پو لیس کی اولین ذمہ داری شہر یوں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نا ہے ۔

اس میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی انہو ں نے کہا کہ شہر کو محفو ظ ر کھنے کے لیے کسی بھی شہری کے پا س مشکو ک سر گر می کی اطلا عات مو جو د ہو ں تو مقامی پولیس کو اطلا ع کر یں۔

متعلقہ عنوان :