اسلام آباد میں پانی قلت رہائشی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ،مئیر اسلام آباد اہم ترین مسئلے کا حل نکالنے میں ناکام

اتوار 17 دسمبر 2017 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے رہائشی پانی کی قلت کے باعث بوند بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز اہم ترین مسئلے کا حل نکالنے میں ناکام ہیں، میونسپل واٹر سپلائی کی اکثر گاڑیاں خراب رہتی ہیں،ادارے کے افسران اور ماتحت عملہ اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کی واٹر ٹینکیاں بھری رکھنے میں ہی مصروف رہتے ہیں، شہریوں کی طرف سے شیخ انصر عزیز کو ہر ہفتے درجنوں شکایات موصول ہوتی ہیں جن کو وہ یکسر نظر انداز کرتے ہیں۔

گزشتہ روز اتوار کو اسلام آباد کے سیکٹروریل ایریا میں رہائش پذیر لوگوں نے واٹر پمپوں اور پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں سے پانی خرید کر گھریلو کاموں کیلیے استمعال کیا۔

(جاری ہے)

شہریوں نے نمائندہ کو بتایا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ہیلپ لائن اور دیگر متعلقہ اہلکاروں کو متعدد مرتبہ کالز کرنے کے باوجود بھی پانی کے ٹینکر فراہم نہیں کیے گیے۔ رشوت اور سفارش کے بنا پانی ملنا بھی محال ہو چکا ہے ، اسلام آباد کے شہری گزشتہ آٹھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود پانی کی قلت کے سنگین مسئلے پر قابو پانے کیلئے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کو سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے آج بھی شہری پانی کو ترس رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :