اسلام آباد کے بڑے تفریحی مقام اور پا نی کی فراہمی کا بڑا ذریعہ راول ڈیم آبی آلودگی میں انتہا تک پہنچ گیا

چند ماہ قبل ہزاروں من مچھلی مر جانے کے باوجود ڈیم کا پانی صاف نہیں کرایا گیا، فشریز ڈیپارٹمنٹ خاموش تماشائی بن گئے

اتوار 17 دسمبر 2017 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بڑے تفریحی مقام اور پا نی کی فراہمی کا بڑا ذریعہ راول ڈیم آبی آلودگی میں انتہا تک پہنچ چکا ہے جبکہ فشریز ڈیپارٹمنٹ اور سی ڈی اے حکام خاموش تماشائی ہیں،چند ماہ قبل ہزاروں من مچھلی مر جانے کے باوجود ڈیم کا پانی صاف نہیں کرایا گیا، ڈیم کا پانی اس قدر آلودہ ہو چکا ہے کہ آبی حیات کا وجود جلد ختم ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل راول ڈیم میں آبی آلودگی کی وجہ سے مرنے والی مچھلی یوں کے معاملے پر پولیس فشریز ڈیپارٹمنٹ نے سی ڈی اے حکام کے تعاون سے مک مکا کر لیا اورانتہائی اہم معاملہ دبا دیا گیا۔اسلام آباد کے رہائشیوں کیلئے پانی کا واحد ذریعہ راول ڈیم آبی آلودگی کی آخری سطح تک پہنچنے کے باوجود انتظامیہ نے پانی کو صاف کرانے کا کوئی انتظام نہیں کیا اور نہ ہی مستقبل کیلیے کوئی حکمت عملی وضع کی ہے جو ایک قابل تشویش بات ہے۔ فشریز ڈ ڈیپارٹمنٹ کی کی یہ لا پرواہی انسانی اور آبی حیات کی بقاء کیلئے خطرہ بن رہی ہے اور اس پر توجہ دینا انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :