صوبائی صدر پشتونخوامیپ سنیٹر عثمان خان سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں کی حاجی محمد عیسیٰ کی والدہ کے انتقال اظہار تعزیت

اتوار 17 دسمبر 2017 22:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء)پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سنیٹر عثمان خان کاکڑ ، ایم این اے عبدالقہار خان ودان ، صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتول، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی ،علائوالدین کولکوال ، صحبت خان اچکزئی، میئر صلاح الدین اچکزئی ،عبدالعلیم پہلوان ، شیر محمد صاحب ، حاجی عبدالولی ، لالکو عثمان زئی، حاجی محمد صدیق، حاجی فیض اللہ خان ،کریم ناظم ، سراعظم اچکزئی، خدکو ، حاجی جمال اچکزئی، صادق توبہ وال نے پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن وضلع قلعہ عبداللہ کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری حاجی محمد عیسیٰ کے والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے ۔