اقلیتی برادری کے جان ومال کی حفاظت بھی پولیس کی اولین ذمہ داری میں ہے، کوئٹہ چرچ حملے کے بعد تمام مساجد امام بارگاہوں چرچ اور مندر سمیت دیگر عبادت گاہوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے،ڈی آئی جی پی نصیر آبادنذیر احمد کرد

اتوار 17 دسمبر 2017 22:05

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) ڈی آئی جی پی نصیر آبادنذیر احمد کرد نے کہا کہ اقلیتی برادری کے جان ومال کی حفاظت بھی پولیس کی اولین ذمہ داری میں ہے ، کوئٹہ زرغون روڈ پر واقع چرچ میں ہونے والے افسوس ناک واقع کے بعد نصیر آباد رینج کے تمام عبادت گاہوں اور اقلیتی برادری کے رہائش گاہوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

بروز اتوار ڈی آئی جی پی نصیر آباد نذیر احمد کرد نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کے جان ومال کی حفاظت بھی پولیس کی اولین ذمہ داری میں ہے، کوئٹہ چرچ حملے کے بعد تمام مساجد امام بارگاہوں چرچ اور مندر سمیت دیگر عبادت گاہوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، اقلیتی برادری کے رہائش گاہوں پر بھی سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہائی وے روڈ اور اہم مقامات پر پیٹرولنگ میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی چیکنگ کے ساتھ ساتھ ہوٹل اور سراہوں کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے ۔

اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف کومبنگ آپریشن کرکے ان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔عبادت گاہوں کے سیکورٹی کا جائزہ لینے کے کئے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ کوئی بھی نا خوشگوار واقع پیش نہ آ سکے۔

متعلقہ عنوان :