صوبائی وزیر داخلہ کی کوئٹہ چرچ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت ،قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار

اتوار 17 دسمبر 2017 22:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر داخلہ وقبائلی امور میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ دوخودکش حملہ آوروں نے چرچ پر حملہ کیا جس میں سے ایک کوچرچ کے مرکزی دروازے پر پولیس نے مار دیا جبکہ دوسرے خودکش نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

(جاری ہے)

میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ پولیس ، فرنیٹر کور اور سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں بلوچستان بڑے سانحے سے بچ گیا۔ جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان مبارکباد کے مستحق ہیں۔صوبائی وزیر داخلہ وقبائلی امور میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں سے ہمارے عزم کمزور نہیں ہو سکتے ۔دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قوم کے تعاون سے کامیابی ہمارا مقدر ہے۔

متعلقہ عنوان :