گورنر بلوچستان کی کوئٹہ زرغون روڈ پر واقع چرچ خودکش حملہ کی مذمت،پاکستان میں شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں ،حکومت کسی امتیاز کے بغیر اپنے تمام شہریوں کے تحفظ کی ذمہ دار ہے، محمد خان اچکزئی کا مذمتی بیان

اتوار 17 دسمبر 2017 22:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے اتوار کے روز کوئٹہ زرغون روڈ پر واقع چرچ پر خودکش حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعہ میں جان بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے،دہشت گردی کے اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی ہرممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ پاکستان میں شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور حکومت کسی امتیاز کے بغیر اپنے تمام شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے،عبادت گاہوں پر حملے کرنے والے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔

گورنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایسی بزدلانہ کاروائیوں اوردہشت ووحشت پر مبنی ذہنیت کے خلاف ہمارے ادارے کبھی کمزور نہیں ہوں گے،سوگوار خاندانوں کو یقین دلایا ہے کہ حکومت ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور حکومت دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔