پولیس نے سروسز ہسپتال سے اغواء ہونیوالی نومولود بچی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا

خاتون سمیت 3ملزمان گرفتار ، منظم گروہ ہے،تحقیقات کی جارہی ہیں‘ ایس پی عبد الرحیم شیرازی

اتوار 17 دسمبر 2017 22:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) پولیس نے سروسز ہسپتال سے اغواء ہونے والی نو مولود بچی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا جبکہ خاتون سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کو ہسپتال کے اندر اور پارکنگ میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کر کے نو مولود بچی کو بازیاب کرایا گیا ۔

(جاری ہے)

ایس پی سی آر او عبد الرحیم شیرازی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون نے ڈاکٹر کے روپ میں ہسپتال کے اندر داخل ہوکر نومولود بچی کو اغواہ کیا اور اس کے بعد اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ رکشے میںبیٹھ کر فرار ہو گئی ،ہسپتال کے اندر اور پارکنگ میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچی کی تلاش میں مدد ملی اور خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ایک منظم گروہ ہے جو ڈاکٹر وںکے روپ میں اس طرح کی کارروائیاں کرتا ہے ۔ ملزمان نے موقف اپنایا ہے کہ انہوں نے اپنے لئے بچی کو اغواء کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر ہسپتالوں کا بھی سی سی ٹی وی ریکارڈ چیک کیا گیا ہے اور یہاں بھی ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بچی کو بحفاظت بازیاب کر اکے خاتون سمیت تین ملزمان کوگرفتار کیا گیا ہے جن سے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :