سکھر،ٹریفک پلان نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام روز کا معمول ، فٹ پاتھوں کے اطراف میں کھڑی گاڑیاں شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی

شہریوں کو آمد رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ، شہریوں نے بالا حکام سے ٹریفک مسائل کے حل کا مطالبہ کر دیا

اتوار 17 دسمبر 2017 22:02

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) ٹریفک پلان نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام روز کا معمول ، فٹ پاتھوں کے اطراف میں کھڑی گاڑیاں شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی،شہریوں کو آمد رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ، شہریوں نے بالا حکام سے ٹریفک مسائل کے حل کا مطالبہ کر دیا ، تفصیلات کے مطابق سکھر شہر میں ٹریفک کے با رے میں کو ئی پلان نہ ہو نے کی وجہ سے سڑکوں پرٹریفک جام ہو نا معمول بنتا جا رہا ہے سکھر سندھ کا تیسرا بڑا شہر اور اہم تجا رتی مر کز ہے جس کی وجہ سے یہاں پراندرون سندھ سے خریداری کے لیے آنے والوں کا رش لگا رہتا ہے مگر اس شہرمیں ٹریفک کا کوئی پلان ترتیب نہیں دیا گیا ہے جس کی وجہ سے سڑکوں پردن ہو یارات ٹریفک جام ہو نا معمول بن گیا ہے اور شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث ہے اورگاڑیوں کی قطاریں لگ جاتی ہیںشہریوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سکھر میں ٹریفک جام کے بڑھتے ہوئے مسائل کا نوٹس لیا جائے اور موئثر پلاننگ ترتیب دیکر شہریوں کو دوہرے عذاب سے بچایا جائے ۔

#

متعلقہ عنوان :