لاڑکانہ، ڈکھن کے علاقہ مکینوں کا صفائی کی ابتر صورتحال پر ڈسٹرکٹ پریس کلب لاڑکانہ کے سامنے احتجاج

اتوار 17 دسمبر 2017 22:02

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) لوگوں کا مطالبات کے حصول کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب لاڑکانہ کے سامنے احتجاج۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز بھی ریلوے کالونی لاڑکانہ کے مکینوں کامریڈ اللہ بخش شیخ، شیع محمد مستوئی،فیاض شیخ، محمد چانڈیوگلشن مشوری، محبوب پٹھان، ایاز شیخ اور دیگر کی رہنمائی میں ڈسٹرکٹ پریس کلبلاڑکانہ کے سامنے احتجاج کیا اور گندگی ہونے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے صفائی اور ستھرائی کرانے کا مطالبا کیا۔

(جاری ہے)

ڈکھن کے مکینوں گلبہار چانڈیو، اقراخاتوں اور دیگر نے لڑکی شبروز کی بازیابی کیلئے ڈی پی سیایل کے آگے احتجاج کیا۔ عوامی راج تحریک کے رہنمائوں سید خلیل احمد شاہ، زوہیب لغاری، ہوشو چانڈیو، صدیق میمن، نوید قریشی، عبدالستار، لطف علی اور دیگر نے آبدگاروں اور کسانوں کو گنے اور دھان کی مناسب قیمت اور کرشنگ نہ کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔ میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کے ملازم علی نواز سانگی کے ورثائو نے ان کی بحالی اور انصاف کی فراہمی کیلئے احتجاج کیا۔ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے ملازمین صوبدار شیخ، نور محمد ہلیو، عالم چن اور دیگر نے ٹائیم اسکیل، ترقیوں اور اولاد اور فوتی کوٹہ پر عمل کرنے کیلئے احتجاج جاری رکھا۔ #

متعلقہ عنوان :