سکھر،پرائیوٹ اسکولز نے محکمہ تعلیم کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، متاثرہ والدین

صوبائی وزیر تعلیم سمیت ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، مہنگائی کے دور میں فیسوں میں اضافہ مزید پریشانی میں مبتلا کر دیگا ،

اتوار 17 دسمبر 2017 22:01

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) پرائیوٹ اسکولز نے محکمہ تعلیم کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے ، اضافی فیس وصولی کا سلسلہ جاری ، والدین پریشان ، صوبائی وزیر تعلیم سمیت ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، مہنگائی کے دور میں فیسوں میں اضافہ مزید پریشانی میں مبتلا کر دیگا ، والدین تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے ملنے والے واضع احکامات کے باوجود سکھر میں پرائیوٹ اسکولز کی جانب سے فیسوں میں کمی کے بجائے اضافی فیس وصولی کا عمل جاری ہے جس کی وجہ سے والدین شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں اضافی فیس وصولی کے متاثرہ والدین نذیر میمن ، عامر ، اشفاق و دیگر نے زرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھر کے دیگر پرائیوٹ اسکولوں سمیت خصوصاً حرا پبلک اسکول میں بچوں کی ماہانہ فیس میں بے جا اضافہ کر دیا گیا ہے جو انتہائی ظالمانہ اقدام ہے مہنگائی کے دور میں گھر خرچ ممکن نہیں بچوں کے تعلیمی اخراجات میں اضافہ کیسے برداشت کرینگے متاثرہ والدین نے وزیر اعلی سندھ، صوبائی وزیر تعلیم ، ڈائریکٹر ایجوکیشن ، ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سے پرزور مطالبہ کیا ہے پرائیوٹ اسکولز کی جانب سے فیسوں میں اضافے کا نوٹس لیا جائے اور ملوث پرائیوٹ اسکولوں کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے پریشان حال والدین کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔

#

متعلقہ عنوان :