لاڑکانہ،حکمران ختم نبوت میں ہیرا پھیری کرنے کی غلطی کرنے سے پہلے سوجھ بوجھ سے کام لیں،حاجی سید غلام حسین شاہ

پاکستان مسلمانوں کا ملک ہے، ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے قادیانیوں کو کافر قرار دینا بڑا کارناما تھا،سندھ کی نامور روحانی شخصیت کا خطاب

اتوار 17 دسمبر 2017 22:01

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) حکمران ختم نبوت میں ہیرا پھیری کرنے کی غلطی کرنے سے پہلے سوجھ بوجھ سے کام لیں، پاکستان مسلمانوں کا ملک ہے، ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے قادیانیوں کو کافر قرار دینا بڑا کارناما تھا، اللہ کی ضامندی کیلئے محبوب مصطفیٰ ﷺ کی سنت کی پیروی کرنا لازمی ہے، درود و سلام پڑھنے سے اللہ کی بڑی نعمتیں حاصل ہوتی ہیں، ان خیالات کا اظہار سندھ کی نامور روحانی شخصیت حاجی سید غلام حسین شاہ نے دو روزہ تاجدار ختم نبوت ﷺ کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جو اللہ کے پیارے حبیب ﷺ کی محبت میں زندگی بسر کرتے ہیں، ان کی دنیا اور آخرت موچاری بن جاتی ہے، تمام انبیائے کرام ،پیغمبران، صحابہ کراماور سلف صالحین سے آقا کریمﷺ کا جشن عید میلاد النبی ﷺثابت ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام کی بابرکت سے قائم ہوا ہے، ہندستان کے قبضہ کے بعد ملک کی آزادی میں قائد اعظم محمد علی جناح کی کوششیں تھیں، اللہ کے بندوں کے آستانے محبت اور قرب خداوندی کے اہم مراکز ہیں۔ #

متعلقہ عنوان :