لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈ نگ اور کم پر یشر نے صارفین کی چیخیں نکال دیں

کئی شہروں میں سی این جی اسٹیشن کو بھی ہفتے میں4دن کیلئے گیس کی سپلائی بند کر نے کا فیصلہ ‘گیس کی بدترین لوڈشیڈ نگ کے خلاف کئی شہروں میںگیس کی لوڈشیڈ نگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے ‘خواتین اور بچوں کی بھی احتجاج میں شر کت‘حکومت اور سوئی گیس حکام کے خلاف نعرے بازی کی گئی

اتوار 17 دسمبر 2017 22:01

لاہور/گوجرنوالہ /حافظ آباد/فیصل آباد /اسلام آباد /کراچی (آئی این پی) لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈ نگ اور کم پر یشر نے صارفین کی چیخیں نکال دیں ‘کئی شہروں میں سی این جی اسٹیشن کو بھی ہفتے میں4دن کیلئے گیس کی سپلائی بند کر نے کا فیصلہ ‘گیس کی بدترین لوڈشیڈ نگ کے خلاف کئی شہروں میںگیس کی لوڈشیڈ نگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے ‘خواتین اور بچوں کی بھی احتجاج میں شر کت ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور سوئی گیس حکام کے تمام تر دعوئوں کے باوجود لاہور ‘کراچی ‘ملتان اور فیصل آباد سمیت ملک کے درجنوں چھوٹے بڑے شہروں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈ نگ شروع ہوچکی ہے اور کئی شہروں میں سارا سارا دن گیس کو پر یشر ہی نہیں آرہا جبکہ دوسری طرف ایم ڈی سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی امجد لطیف دعویٰ کر رہے ہیں کہ قطر سے ایل این جی کی درآمد کے بعد اب ہمارے ذخیرے میں اتنی گیس ہے جو کہ پورے سیزن کیلئے کافی ہوگی گھریلو صارفین کے ساتھ صنعتوں اور سی این جی سٹیشنز کو بھی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔