نصیر آباد رینج کی تمام عبادت گاہوں اور اقلیتی برادری کی رہائش گاہوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

اتوار 17 دسمبر 2017 21:54

ڈیرہ مرادجمالی۔ 17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء)ڈپٹی انسپکٹر پولیس نصیرآباد نذیراحمدکرد نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کے جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری میں شامل ہے ۔کوئٹہ زرغون روڈ پر واقع چرچ میں ہونے والے افسوس ناک واقع کے بعد نصیر آباد رینج کی تمام عبادت گاہوں اور اقلیتی برادری کی رہائش گاہوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی پی نصیر آباد نذیر احمد کرد نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کے جان ومال کی حفاظت بھی پولیس کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ کوئٹہ میں چرچ پر ہونے والے افسوس ناک واقعہ کے بعدرینج کے تمام مساجد امام بارگاہوں چرچ اور مندر سمیت دیگر عبادت گاہوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ اقلیتی برادری کی رہائش گاہوں پر بھی سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہائی وے روڈ اور اہم مقامات پر پیٹرولنگ میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی چیکنگ کے ساتھ ساتھ ہوٹل اور سراہوں کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے ۔اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف کومبنگ آپریشن کرکے ان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ عبادت گاہوں کے سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لئے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے۔