پوری قوم مسیحی برادری کے غم میں برابر کی شریک ہے، اسپیکر بلوچستان اسمبلی

اتوار 17 دسمبر 2017 21:54

کوئٹہ۔ 17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے کوئٹہ چرچ پر خودکش حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ گرجا گھر میں دعائیہ تقریب کے دوران خواتین اور معصوم افراد کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

دہشت گردی کی ایسی مکروہ کاروائیوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ پوری قوم مسیحی برادری کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ مشکل کی اس گھڑی مین ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسپیکر نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔