وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کاعدنان نوتیزئی کی وفات پررنج و غم کا اظہار

اتوار 17 دسمبر 2017 21:54

کوئٹہ۔ 17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پاکستان مسلم لیگ اور رکن صوبائی اسمبلی میر امان اللہ نوتیزئی کے بھتیجے عدنان نوتیزئی کی وفات پررنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں بلند درجہ عطاکرے اور پسماندگان کو یہ دکھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

متعلقہ عنوان :