ملک کو معاشی بحران سے نکالنے والے وزیر خزانہ کے وارنٹ ،آئین توڑنے والے مشرف کے وارنٹ جاری کرنیکی کسی عدالت کو ہمت نہ ہوئی‘ مریم

اگر کسی کو انٹر پول کے ذریعے بلانا ہے تو اس ڈکٹیٹر مشرف کو بلائو جسکو پوری قوم اپنا مجرم سمجھتی ہے‘ ٹوئٹر بیان/کوئٹہ دھماکے کی مذمت

اتوار 17 دسمبر 2017 21:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنمامریم نواز نے کہا ہے کہ جس وزیرخزانہ نے دن رات محنت کرکے ملک کو معاشی بحران سے نکالا، زرمبادلہ کے ذخائر، سٹاک ایکسچینج کو بلند سطح پر پہنچا دیاان کے وارنٹ ایشوہوگئے ہیں لیکن آئین اور قانون توڑنے والے اور ملک کو ہر قسم کے اندھیرے دینے والے مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہمت کسی عدالت کو نہ ہوئی ۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اگر کسی کو انٹر پول کے ذریعے بلانا ہے تو اس ڈکٹیٹر مشرف کو بلائو جس کو پوری قوم اپنا مجرم سمجھتی ہے۔پاکستان اور تاریخ کے مجرم کے ریڈ وارنٹ ایشو کرو تو پھر قانون کی سربلندی اور قانون کی رکھوالی کی بات پر عوام یقین کریں گے ۔جے آئی ٹی اور پانامہ بنچ کے مطابق ’’بادی النظر میں‘‘فلیٹس کی اونر میں تھی اور اگر وہ سچے تھے تو نیب کونسا اونر ڈھونڈ رہی ہے ۔ قبل ازیں مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کوئٹہ میں چر چ پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی اور کہا کہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے ۔تمام دعائیں دکھی افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :