چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،انیتا عرفان

اتوار 17 دسمبر 2017 21:53

کوئٹہ۔ 17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء)مسلم لیگ(ن) کی رکن بلوچستان اسمبلی انیتا عرفان نے کوئٹہ میں چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی بروقت کاررورائی کی وجہ سے بڑا سا نحہ ہونے سے بچ گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو چرچ پر خود کش حملے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انیتا عرفان نے کہا کہ چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دہشت گرد معصوم افراد اور بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرناچاہتے ہیں لیکن عوام انکے ان عزائم کو خاک میں ملادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی کی وجہ سے بڑا سانحہ ہونے سے بچ گیا۔انیتا عرفان نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور دہشت گردی کاہمیشہ مقابلہ کریں گے اور اس کے لیے اقلیتی برادری حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔