کوئٹہ میں چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں،دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قوم کے تعاون سے کامیابی ہمارا مقدر ہے

،صوبائی وزیر داخلہ وقبائلی امور میر سرفراز بگٹی کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 17 دسمبر 2017 21:52

کوئٹہ۔ 17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر داخلہ وقبائلی امور میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے کیاہے۔ اتوار کو صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیر داخلہ وقبائلی امور میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ دوخودکش حملہ آوروں نے چرچ پر حملہ کیا جس میں سے ایک کوچرچ کے مرکزی دروازے پر پولیس نے مار دیا جبکہ دوسرے خودکش نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

(جاری ہے)

میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ پولیس ، فرنیٹر کور اور سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں بلوچستان بڑے سانحے سے بچ گیا۔ جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوںنے کہا کہ اتوار کے روز عام تعطیل کی وجہ سے کرسمس کے موقع پر چرچ میں چار سو کے قریب مرد وخواتین موجود تھے۔صوبائی وزیر داخلہ وقبائلی امور میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں سے ہمارے عزم کمزور نہیں ہو سکتے ۔دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قوم کے تعاون سے کامیابی ہمارا مقدر ہے۔

متعلقہ عنوان :