بیت المقدس کو اسرائیل کا درالحکومت قرار دینے کیخلاف تلہ گنگ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے اساتذہ اور طلباء کی احتجاجی ریلی

اتوار 17 دسمبر 2017 21:51

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) امریکی صدر ٹرمپ کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی اعلان بیت المقدس کو اسرائیل کا درالحکومت قرار دینے اور اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے خلاف تلہ گنگ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے اساتذہ اور طالب علموں نے پرنسپل ملک ساجدحسین کی قیادت میں کالج سے مدنی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی - ریلی شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی اور اعلان واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا-میونسپل کمیٹی کے چئیرمیں ملک رفیع اللہ دھولہ کی قیادت میں بھی میونسپل کمیٹی تا ٹریفک چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں میونسپل کونسلزز، سول سوسائٹی ،تاجر برادری کے علااوہ عیسائی کمیونٹی نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی -ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت نعرہ بازی کی -اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ امریکہ کے سفیر کو بلا کر احتجاجی مراسلہ دیا جائے کہ بیت المقدس فلسطین کا دارلخلافہ ہے اور رہے گا اور اس کو کوئی ختم نہیں کر سکتا-امریکہ کے اس طرح کے احکامات سے دہشت گردی کو فروغ ملتا ہے -اسلامی تنظیم کے کردار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا-

متعلقہ عنوان :