صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں کی اہلیہ کی زیر نگرانی گلشن راوی میں ---شیئر ٹوائے ،شیئر جوائے تقریب کا اہتمام

اتوار 17 دسمبر 2017 21:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں کی اہلیہ مسز فرحت مشہود کی زیر نگرانی آج مون مارکیٹ گرائونڈ ،گلشن راوی میں'' شیئرٹوائے ،شیئر جوائی''کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس رنگا رنگ تقریب کے دوران بے وسیلہ گھرانوں کے 3ہزار بچوں میںکھلونے تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں علاقے کی خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر بچوں کیلئے فیس پینٹنگ ،میجک اور میوزیکل شوز اور جھولوں سمیت مختلف تفریحات کا انتظام کیا گیا۔تقریب کے دوران آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے اپنی اہلیہ مسز فرحت مشہود کے ہمراہ بے وسیلہ گھرانوں کے بچوں میں کھلونے تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف دلچسپ پروگرامز بھی ترتیب دیئے گئے جن میں فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیہا کہ حکومت پنجاب بے وسیلہ بچوں کو جدید تعلیمی درسگاہوں میں معیاری تعلیم حاصل کرنے کے مواقع مل رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم صرف امیر کی میراث نہیں تعلیم پر غریب بچوں کا بھی حق ہے تاکہ وہ لکھ پڑھ کر دنیا میں وطن عزیز کا نام روشن کریں۔

متعلقہ عنوان :