انتخابات اگست سے پہلے ہوں گے ، ہم اپنے دبائو کو بڑھاتے رہیں گے،نعیم الحق

مریم نواز اور ان کی والدہ نے ڈان لیکس میں فوج کیخلاف بات کی ، آصف زرداری کی ہمشیرہ اختیارات کا ناجائز استعمال کررہی ہیں، سندھ کے وزراء کا کام صرف پیسے بنانا ہے،حیدرآباد کلب میں فٹ بال کے ایک میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران صحافیوں سے بات چیت

اتوار 17 دسمبر 2017 21:33

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ انتخابات اگست سے پہلے ہوں گے ، ہم اپنے دبائو کو بڑھاتے رہیں گے۔ مریم نواز اور ان کی والدہ نے ڈان لیکس میں فوج کیخلاف بات کی ، آصف زرداری کی ہمشیرہ اختیارات کا ناجائز استعمال کررہی ہیں۔ جبکہ سندھ کے وزراء کا کام صرف پیسے بنانا ہے۔

حیدرآباد کلب میں فٹ بال کے ایک میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران وہ صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف عام انتخابات کی تیاری کررہی ہے حکومت ایک یا دو ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی۔ یہ حکومت اپنے اخراجات بھی پورے نہیں کرپارہی ہے۔ انتخابات وقت پر اور آئین کے تحت ہونے چاہئیں، تمام محرکات ہمارے حق میں جارہے ہیں ، آئندہ تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف تمام لٹیروں سے ایک ایک پیسے کا حساب لے گی، غریبوں کے حق پر ڈاکہ مارا گیا ، ہم غریبوں کی آواز بن کر انہیں حقوق دلوائیںگے۔ سندھ میں ایسی حکومت آنی چاہئے جو سندھ کی دولت یہیں خرچ کرے ، تحریک انصاف سندھ کا ایک پیسہ بھی باہر جانے نہیں دے گی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کیخلاف ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا ،جہانگیر ترین کے فیصلے پر افسوس ہے۔

بحران اس وقت ختم ہوں گے جب ن لیگ کی حکومت ختم ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سیاسی کھیل عروج پر ہے۔ کٹھ پتلی وزیراعظم کبھی جاتی عمرہ جاتے ہیں تو کبھی لندن ، تحریک انصاف تمام لٹیروں سے ایک ایک پیسے کا حساب لے گی۔ عام انتخابات کی تیاریاں کررہے ہیں حکومت ایک یا دو ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی۔ آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہوگی

متعلقہ عنوان :