پیر سیال شریف کی تحریک ختم نبوت کا دوسرا فیز 24 دسمبر کو شروع ہو گا

عاشقان رسول ختم نبوت کے غداروں کا تعاقب جاری رکھیں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تلوار شہباز شریف کے سر پر لٹک رہی ہے پنجاب کے قاتل حکمرانوں کو ماڈل ٹاؤن اور فیض آباد کے شہداء کا حساب اور جواب دینا پڑے گا،حامد رضا

اتوار 17 دسمبر 2017 21:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پیر سیال شریف کی تحریک ختم نبوت کا دوسرا فیز 24 دسمبر کو شروع ہو گا۔ عاشقان رسول ختم نبوت کے غداروں کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تلوار شہباز شریف کے سر پر لٹک رہی ہے۔ پنجاب کے قاتل حکمرانوں کو ماڈل ٹاؤن اور فیض آباد کے شہداء کا حساب اور جواب دینا پڑے گا۔

ن لیگ کا ناکام ترین دورِ حکومت ختم ہونے والا ہے۔ ختم نبوت کے قانون کو مذاق بنانے والے اسمبلیوں میں نہیں گھروں میں بیٹھیں گے۔ 5استعفے تو کچھ نہیں ابھی بہت استعفے تیار ہیں صرف پیر سیال کے حکم کا انتظار ہے۔جہانگیر ترین نے پارٹی عہدہ چھوڑ کر عظیم مثال قائم کی ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف بھی ترین کی تقلید کریں۔ ن لیگ نے ملک کو ناکام منصوبوں کا قبرستان بنا دیا ہے۔

2018 بڑے فیصلوں کا سال ہے۔ ن لیگی حکومت اپنے اقتدار کے لئے جانیں لے رہی ہے جبکہ فوج ملک بچانے کے لئے جانیں دے رہی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نمائشی جمہوریت نے دو فیصد حکمران اشرافیہ کو امیر ترین طبقہ بنا دیا ہے۔ موجودہ گلے سڑے فرسودہ نظام سے نجات میں ہی ملک و قوم کی خیر ہے۔ جمہوری آمروں نے آمرانہ جمہوریت کو فروغ دیا ہے۔ نواز شریف کا نظریہ حرام کی دولت کے بل بوتے پر اقتدار حاصل کرنا اور اقدار کے ذریعے اپنی دولت میں اضافہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :