خیبرسے کراچی تک پارٹی منظم ہے مخالفین کو آئندہ الیکشن میں عوامی طاقت سے ہرائینگے، رہنماء پیپلزپارٹی فرزند وزیر

اتوار 17 دسمبر 2017 21:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی فنانس سیکرٹری فرزند وزیر نے کہاہے کہ خیبرسے کراچی تک پارٹی منظم ہے مخالفین کو آئندہ الیکشن میں عوامی طاقت سے ہرائینگے۔ بروز اتوار انہوں نے پارٹی وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پی پی زبانی وعدوں پریقین نہیں رکھتی ملک کے غریب عوام کو گرین پاسپورٹ کی فراہمی پارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کاکارنامہ ہے پیپلزپارٹی کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں یہ وہی پارٹی ہے جس کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو نے پھانسی پر چڑھ کر قربانی دی جبکہ ان کی بیٹی بے نظیربھٹوبھی باپ کے نقش وقدم پرچلتے ہوئے جمہوریت کی بقاء کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیابھٹو خاندان نے نہ صرف اپنی پارٹی کیلئے بلکہ پورے پاکستان کے عوام کیلئے جوخدمات سرانجام دیں وہ قابل تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کو بااختیار بنانے سمیت خیبرپختونخواکواس کی شناخت دی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اپنی والدہ اور نانا کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے میدان میں اتر ے ہیں عوام انکے ہاتھ مضبوط کریں پیپلزپارٹی انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکرپورے ملک کے عوام کی احساس محرومی کاخاتمہ کریگی۔

متعلقہ عنوان :