موجودہ کٹھ پتلی حکومت سے نجات کیلئے ضرورت پڑی تو خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے، شوکت یوسفزئی

اتوار 17 دسمبر 2017 21:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اوررکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور موجودہ کٹھ پتلی حکومت سے نجات کیلئے ضرورت پڑی تو خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔ وہ گلبہار میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درجنوں خاندانوں نے پی پی پی اور اے این پی سے استعفی دے کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ڈسٹرکٹ ممبرز ہدایت ‘ ندیم اتمانخیل‘ سعید آفریدی‘ مہابت شاہ‘ سید وزیر‘ حاجی گل اور ناظمین اورکونسلرز بھی موجودتھے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت ملک پر بوجھ ہے وفاقی وزراء حواس باختہ ہوچکے ہیں مسلم لیگ کی پالیسی اب مریم نوازکی ٹوئٹ پرچلتی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان دنیا کے نمبرون سیاستدان ہیں اوراللہ کاشکر ہے کہ انہیںپاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے بھی صادق وامین قرار دے دیاہے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان کو قائداعظم کے بعد عمران خان کی صورت میں ایماندار لیڈر مل گیا عوام کو اب عمران خان کاساتھ دینا چاہے پاکستان بدلنے والا ہے انہوں نے کہا کہ مرکز میںحکومت نام کی کوئی چیز نہیں نئے انتخابات وقت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو خیبر پختونخوا اسمبلی توڑ کر حکومت پردبائو ڈالنے کا آغاز کرسکتے ہیں انہوں نے جہانگیر ترین کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ نئے پاکستان کیلئے جدوجہد میں عمران خان کاساتھ دیتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :