می آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی کوئٹہ ہونیوالے چرچ خود کش حملہ کی شدید الفاظ میں ممت

اتوار 17 دسمبر 2017 21:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائونے کوئٹہ بلوچستان میں چرچ پر خود کش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اسے انتہائی بزدلانہ فعل قرار دیا،حملہ میں جان بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کے خاندانوں کیساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی بدترین صورتحال کی بدولت کوئی بھی محفوظ نہیں اوردہشت گردی کے پے در پے واقعات کی وجہ سے پوری قوم میں تشویش پائی جارہی ہے اور وہ شدید بے چینی کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ پر دلی رنج و غم ہوا اور ہماری تمام تر ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔دونوں رہنمائوں نے متاثرہ خاندانوں کی بھرپور مالی معاونت کا پرزور مطالبہ کیا اور کہا کہ زخمیوں کو تمام تر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :