Live Updates

ملک کو عمران خان جیسے مخلص و نڈر لیڈر کے وژن کی ضرورت ہے،ما ضی میں مفادات کی سیاست کرنیوالے عناصر نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے،صوبائی مشیر شکیل خان ایڈوکیٹ کا شمولیتی جلسے سے خطاب

اتوار 17 دسمبر 2017 21:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ملک کو عمران خان جیسے مخلص و نڈر لیڈر کے وژن کی ضرورت ہے تاکہ ملک و قوم صحیح معنوںمیںترقی کرسکیں،ماضی میں مفادات کی سیاست کرنے والے عناصر نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور ہم مزید نقصانات کے متحمل نہیںہوسکتے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیبت گرام تھانہ میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں یوتھ کونسلر جے یو آئی ماجد ، پی پی پی سے حاجی عبدالرشید ، عمر زادہ، دوست محمد، رضاخان اور دوا خان نے پی ٹی ائی میں شمولیت کا اعلان کیا ، انہوںنے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوںکو بروئے کار لائیں گے۔

اس موقع پرضلعی کونسلر ا فضل حسین، تحصیل کونسلر سعید احمد اور ایم این اے جنید اکبر نے بھی خطاب کرتے ہوئے سابقہ حکمرانوں کی کرتوتوں ، لوٹ مار اور کرپشن کی مزمت کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کھوکلے نعروں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور انشاء اللہ ترقیاتی کاموں میں لوٹ مار اور کرپشن کی ہر سطح پر مخالفت کی ہے اور کرتے رہیںگے۔ انہوںنے صوبائی حکومت کی طرف سے تعلیم اور صحت کی شعبوںمیں اٹھائے جانے والے اقدمات کی تعریف کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے میرٹ پر اساتذہ کی بھرتیوں سمیت غریبوں کی لئے صحت انصاف کارڈ اور تقریباً چار ہزار مساجد میں سولر سسٹم لگاکر عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :