وہ دن قریب ہیں جب بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہوگا ،ْطیب اردوگان

اتوار 17 دسمبر 2017 21:24

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) ترک صدر رجب طیب اردوگان نے ایک مرتبہ پھر امریکی صدر کے بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کو رد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد مشرقی یروشلم فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہوگا۔

(جاری ہے)

ترکی کے شہر کرامان میں حکمران جماعت کی جانب سے بیت المقدس کے حق میں نکالی گئی ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردوگان نے کہا کہ بیت المقدس چونکہ مقبوضہ ہے اس لیے نہ ہم وہاں جاسکتے ہیں اور نہ ہی سفارت خانہ کھول سکتے ہیں۔اردوگان نے وقت کا تعین کیے بغیر کہا کہ انشااللہ وہ دن قریب ہیں جب ہم سرکاری طور پر وہاں سفارت خانہ کھول دیں گے۔

متعلقہ عنوان :