آسٹریلوی پولیس کا شمالی کورین ایجنٹ گرفتار کرنے کا دعوی

اتوار 17 دسمبر 2017 21:24

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) آسٹریلوی پولیس نے 59 سالہ شمالی کوریا کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے لئے جاسوسی کرتا تھا۔آسٹریلوی پولیس کے مطابق شمالی کوریا کی ایما پر بلیک مارکیٹ میں میزائل کے اجزاء کی لین دین کرتے پکڑا گیا جس کی شناخت چین ہین چوئی کے نام سے ہوئی جب کہ یہ شمالی کوریا کا جاسوس ہے۔

آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی کورین جاسوس گزشتہ 30 سال سے سڈنی میں رہائش پذیر تھا جبکہ اس کے پاس شمالی کوریا اور آسٹریلیا کی شہریت موجود ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسلحہ اور بارودی مواد کو دوسرے ملک خرید و فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے جس کے شمالی کوریا کے اعلیٰ اہلکاروں کے ساتھ رابطے کے شواہد بھی ملے ہیں۔آسٹریلین فیڈرل پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر نیل گوگن کا کہنا ہے کہ اس طرح کا کیس آسٹریلیا میں پہلی بار دیکھنے کو ملا ہے لیکن کوئی بھی شخص پابندیوں کی خلاف ورزی کرکے آسٹریلیا میں نہیں بچ سکتا۔

پولیس کے مطابق چین ہین چوئی نے غیرقانونی طور پر کوئلہ شمالی کوریا سے انڈونیشا اور ارد گرد کے ممالک میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا تھا جب کہ ملزم نے اقوام متحدہ اور آسٹریلیا کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :