ہلمند میں طالبان جنگجووں کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر کیے گئے حملے میں 11 اہلکار ہلاک

حملے کے دوران جھڑپ کے نتیجے میں طالبان کے 15 جنگجو بھی مارے گئے

اتوار 17 دسمبر 2017 21:23

ہلمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان جنگجووں کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر کیے گئے حملے میں 11 اہلکار ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے افغان سیکیورٹی فورسز کو نشانے بنانے کی مہم میں تازہ نشانہ پولیس کی دو چیک پوسٹیں بنیں جہاں صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ کے علاقے قلعہ سانگ میں صبح کے وقت ہی جنگجووں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی گورنر حیات اللہ حیات کا کہنا تھا کہ ہماری پولیس ان کے ساتھ لڑی لیکن بدقسمتی سے ہمارے 11 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔صوبائی پولیس کے سربراہ غفور صفی کا کہنا تھا کہ حملے کے دوران جھڑپ کے نتیجے میں طالبان کے 15 جنگجو بھی مارے گئے۔ادھر صوبائی پولیس چیف جنرل عبدالرازق نے بتایاکہ کندہار میں خود کش کاربم دھماکے میں نیٹو فورسز کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم ازکم ایک خاتون ہلاک اور 4 دیگر افغانی زخمی ہوگئے۔کابل میں موجود نیٹو کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ اس حملے کے حوالے سے خبروں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :