Live Updates

اسد عمر نے اسلام آباد میں تحریک انصاف ممبر سازی مہم کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپس کا باقاعدہ افتتاح کردیا

اتوار 17 دسمبر 2017 21:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے اسلام آباد میں تحریک انصاف ممبر سازی مہم کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپس کا باقاعدہ افتتاح کردیا جو 23دسمبر تک جارہی رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں گزشتہ روز ممبر سازی مہم کا آغاز کردیا جس کیلئے حلقہ این اے 48کی یونین کونسلز میں کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں پی ٹی آئی کارکن بننے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد جوق درجوق آرہی ہے۔

اسد عمر نے تمام کیمپس کا دورہ کیا جن میں آئی ٹین ، آئی نائن ، آئی ایٹ ، جی الیون ، جی ٹین ، جی سیون ، جی نائن، ایف ٹین اور ایف ایٹ شامل ہیں۔ ان کیمپس کا مقصد ہر یونین کونسل میں عوام کو پی ٹی آئی کی رکنیت سازی کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ممبر بننے کیلئے اسلام آباد کا شناختی کارڈ ہونا لازم ہے۔ اسلام آباد کا ہر شہری اپنی تفصیلات جمع کروا کے پی ٹی آئی کا ممبر شپ کارڈ لے سکتا ہے۔

اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا رکن بننے کے لئے عوام کا جوش و خروش قابل دید ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں تعداد میں لوگوں کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کرپٹ مافیا سے نجات حاصل کرکے ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا ممبر بن کر عوام نیا پاکستان بنانے کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرکے ملک میں تاریخی تبدیلی کا حصہ بنیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات