راجن پور میں ٹرک نے کار کو کچل دیا ،ْ تین ایف سی اہلکار جاں بحق ،ْ تین زخمی ،ْ ٹرک ڈرائیورفرار

جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت ایف سی کے اسسٹنٹ صوبیدار محمد اسلم، نائیک حوالدار عمر علی اور حسن علی کے ناموں سے ہوئی

اتوار 17 دسمبر 2017 21:23

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) راجن پور میں ٹرک نے کار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار 3 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ضلع راجن پور میں روجھان انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک نے کار کو کچل دیا۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں کار مکمل تباہ ہوگئی جبکہ کار میں سوار 3 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ریسکیو رضاکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو روجھان کے ہسپتال شاہوالی میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا جہاں اسے انہیں رحیم یار خان ہسپتال ریفر کردیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ایف سی اہلکار کراچی سے اسلام آباد جارہے تھے کہ ان کی کار کو روجھان انڈس ہائی وے پر حادثہ پیش آیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت ایف سی کے اسسٹنٹ صوبیدار محمد اسلم، نائیک حوالدار عمر علی اور حسن علی کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں توڑگل، حبیب اللہ اور سخت علی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :