صدر کی کوئٹہ چرچ حملے کی مذمت ،قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار

دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں،مذمتی بیان

اتوار 17 دسمبر 2017 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ چرچ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ یہ حملہ ہمارے مسیحی بھائیوں کی عید کی خوشیوں کومتاثر کرنے کی ناکام کوشش ہے۔صدر مملکت نے متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہماری سیکیورٹی ایجنسیاں پورے ملک میں بھر پور کارروائیاں کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :