خورشید شاہ کا کوئٹہ میں چرچ میں دہشت گردی میں جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 17 دسمبر 2017 21:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کوئٹہ میں چرچ میں دہشت گردی میں جانی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا ایک مخصوص پس منظر ہے اور حکومت کو اس پس منتظر کو سامنے رکھتے ہوئے فوری اور ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔ اپوزیشن لیڈر نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :