وفاقی وزارت داخلہ نے27غیر سرکاری این جی اوز کو کام کرنے سے روک دیا

یہ27 این جی اوز90 دن میں اپیل کرسکتی ہیں،جبکہ 73 آئی این جی اوزکو ملک میں کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 دسمبر 2017 21:07

وفاقی وزارت داخلہ نے27غیر سرکاری این جی اوز کو کام کرنے سے روک دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17دسمبر2017ء) : وفاقی وزارت داخلہ نے27غیر سرکاری این جی اوز کو کام کرنے سے روک دیا ہے،جبکہ وزارت داخلہ نے ان 27 این جی اوزکو 90 دن میں اپیل کرنے کا حق بھی دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے27غیر سرکاری این جی اوز کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔این جی اوز کو سیکیورٹی اورغیراہم منصوبوں یاغیرردعمل کی وجہ سے کام سے روکا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے ان 27 این جی اوزکو 90 دن میں اپیل کرنے کا حق بھی دیا ہے۔ تاہم وزارت داخلہ نے73 آئی این جی اوزکو ملک میں کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ سیکیورٹی سمیت دیگروجوہات پراین جی اوزکوکام بند کرنےکا نوٹس جاری کیا۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ تمام بین الاقوامی این جی اوزکوملکی قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔ عالمی این جی اوزکیلیےوزارت داخلہ کی اپیلٹ اتھارٹی کے پاس اپیل کا حق موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی آئی این جی اوزپالیسی کی شق7 ٹوکے تحت اپنی اپیل دائرکرسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :