زرغون روڈ اور ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا

اتوار 17 دسمبر 2017 21:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء)کوئٹہ کے زرغون روڈ اور ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا،پولیس اور اعلی سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ایف سی ،پولیس ،اے ٹی ایف اور حساس ادارو ں نے زرغون روڈ پر چرچ پر حملے کے بعد عینی شاہد ین کے بیان کو مد نظر رکھتے ہوئے ریلوے کالونی ،کالون روڈ ،پٹیل روڈ اور ملحقہ علاقوں میں دہشتگردوں کی مبینہ مو جودگی پر سرچ آپریشن کیا جس کے دوران تمام عمارات کی تلاشی لی گئی اور وہاں موجود افراد کے کوائف چیک کئے گئے ، ذرائع نے بتا یا کہ فورسز کو سرچ آپریشن کے دوران کسی بھی دہشتگردی کی علاقے میں موجود گی کے شواہد نہیں ملے اور حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی واضع ہوا کہ حملہ آور دو ہی تھے جو مارے گئے جس کے بعد اتوار کی شام سرچ آپریشن کو مکمل کرلیاگیا جبکہ شہر کے دیگر علاقوں اور داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کردی گئی۔