بہادر ہو تو آئو این ای125میں میرے مقابلے میں الیکشن لڑو ‘ سعد رفیق کا عمران خان کو چیلنج
نواز شریف شیر کی طرح بہادر اور عمران گیدڑ کی طرح بزدل شخص ہے ،عمران نے جہانگیر ترین کا کھایا اور انہیں ہی قربانی کا بکرا بنا دیا عمران صاحب ! نام نہاد احتساب کروانے کا ڈراوا کسی اور کو دیں ،جانتا ہوںنام نہاد احتساب کے پس پردہ غلیظ کھیل میں آپ بھی حصہ دار ہیں
اتوار 17 دسمبر 2017 21:04
(جاری ہے)
عمران شعبدہ بازی اور گمراہ کن پروپیگنڈا پر بے شرمی کی حد تک یقین رکھتے ہیں۔
دوسروں کو گالیاں دینے والا خود سر سے پائوں تک گالی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عالمی طاقتوں کا شدید دبائو مسترد کر کے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا،نواز شریف کسی دھمکی دبا ئواور مالی پیشکش کو خاطر میں نہیں لائے۔ عمران نے خود جوئے اور بال ٹمپرنگ کا اعتراف کیا۔نواز شریف نے استقلال سے مشرف دور میں 17 ماہ جیل کاٹی،عمران ڈیرہ غازی خان جیل 5 دن نہیں کاٹ سکے۔میاں نواز شریف نے سنگین سکیورٹی الرٹ کے باوجودعدلیہ بحالی تحریک کی قیادت کی ، عمران خطرے کے خوف سے اسلام آباد میں چھپا رہا۔انہوںنے کہا کہ عمران نے ٹھیک کہا ہے کہ گیدڑ تحریک نہیں چلا سکتے اسی لیے وہ کو تحریک چلانے کے قابل نہیں ہیں۔نوازشریف اور عمران کا واقعی کوئی موازنہ نہیں ،نواز شریف قوم کے لیے عمران اپنی ذات کے لئے سوچتے ہیں،نواز شریف نہایت مہذب جبکہ عمران نہایت بدتمیز ہیں۔شہباز شریف پر تنقید سے پہلے خیبر پختوانخواہ حکومت کی بدترین کارکردگی کا اعتراف کرو،پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں سیاسی بدعت ہے ،سپریم کورٹ سے کلین چٹ ملنے سے عمران کا گند صاف نہیں ہوا،اعمران صاحب ! میں ارب پتی تو نہیں لیکن میرا سیاسی اثاثہ آپ اور آپکے چیلے چانٹوں سے کہیں زیادہ ہے ۔میں نے جو بھی کمایا محنت اور دیانت سے قانون کے مطابق کمایا۔عمران صاحب کی طرح جوئے ، فارن فنڈنگ اور ساتھیوں کے مال پر ہاتھ صاف نہیں کیا۔عمران صاحب جواب دیں ! آپ نے اپنی بلیک منی ایمنسٹی سکیم کے ذریعے وائٹ کر کے اپنا منہ کالا کیوں کیا لندن کا ایک فلیٹ بیچ کر بنی گالا میں کئی سو کنال کا محل بنانے کا جادو صرف عمران صاحب کے پاس ہے ،ہر سزا کے لئے تیارہوںمگر جمہور کی حکمرانی کا موقف نہیں بدلوں گا۔عمران صاحب ! نام نہاد احتساب کروانے کا ڈراوا کسی اور کو دیں ،جانتا ہوںنام نہاد احتساب کے پس پردہ غلیظ کھیل میں آپ بھی حصہ دار ہیں،اب کس کو احتساب کی چکی میں پیسنا ہے ،یہ شیڈول عمران اور ان کے سرپرست جاری کرتے ہیں۔کس کے دن گنے گئے ہیںہمارے یا آپکے اللہ کریم ہی جانتے ہیں،عمران صاحب ! خدا کے قہر سے ڈریں جھوٹ اور بہتان تراشی پر اللہ کریم سے معافی مانگ لیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.