سائنس و ٹیکنالوجی میں خود کفالت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی،احسن اقبال

ڈیجیٹل انقلاب سے پیداواری شعبے کی ہیت تبدیل ہونے جا رہی ہے

اتوار 17 دسمبر 2017 21:04

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی میں خود کفالت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ، فورتھ انڈسٹریل انقلاب ٹیکنالوجی کے میدان میں بڑا زلزلہ ہے ۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے اسلامی ممالک کی فیڈریشن آف انسٹیٹیوشنز آف انجینرز کی ایگزیکٹو کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیجیٹل انقلاب سے پیداواری شعبے کی ہیت تبدیل ہونے جا رہی ہے قرآن میں ہمیں کائنات کے مشاہدے کی تعلیم دی گئی ۔

انہو ں نے کہاکہ تفکر اور تدبر ہمارے تحقیقی ہتھیار تھے جو کند ہو گئے ہیں ہمیں تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشنی ہے ہمیں ایجادات کی جنگ جیتنا ہو گی ۔احسن قبال نے کہاکہ انجینئرنگ کے نصاب کو نئے تقاضوں پر ڈھالنا وقت کی اولین ضرورت ہے - ہمیں بو علی سینا، ابن حیثم اور ابن خلدون پیدا کرنے ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :