Live Updates

عدالتی فیصلے سے کوئی مطمئن نہیں ،عمران نااہل نہیں ہوئے تو نوازشریف کو بھی نہیں ہوناچاہیے تھا،مریم اورنگزیب

اقامے کو اثاثہ بنادیاگیا،قانون کے دوترازونہیں ہونے چاہئیں،پانامہ کیس میں نوازشریف کے حوالے سے گارڈفادر اورسسلین کے ریمارکس آئے ،جو قانون عمران خان پر لاگو ہواہے وہی نوازشریف پربھی ہوناچاہیے، نجی ٹی وی سے بات چیت

اتوار 17 دسمبر 2017 21:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عدالتی فیصلے سے کوئی مطمئن نہیں ،عمران نااہل نہیں ہوئے تو نوازشریف کو بھی نہیں ہوناچاہیے تھا،اقامے کو اثاثہ بنادیاگیا،قانون کے دوترازونہیں ہونے چاہئیں،پانامہ کیس میں نوازشریف کے حوالے سے گارڈفادر اورسسلین کے ریمارکس آئے ،جو قانون عمران خان پر لاگو ہواہے وہی نوازشریف پربھی ہوناچاہیے۔

مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں محمدنوازشریف کاہمیشہ سے یہی موقف رہا ہے کہ سیاسی لوگ ووٹ کے ذریعے آنے چاہئیں اور ووٹ ہی کے ذریعے جانے چاہئیں انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کے بعد میاں محمدنوازشریف نے سپریم کورٹ کوخط لکھا تھا تاہم تحریک انصاف کے سربراہ عمران معاملے کو سپریم کورٹ میں لے گئے جس پر سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو اقامے پر نااہل کیا اور اس کو اثاثہ بنادیا انہوں نے کہاکہ قانون کے دوترازونہیں ہونے چاہئیں اگر عمران خا ن نااہل نہیں ہوئے تو پھر نوازشریف بھی نااہل نہیں ہوسکتے تھے انہوں نے کہاکہ جو قانون عمران خا ن پرلاگو ہوا ہے وہی قانون نوازشریف پر بھی لاگوہوناچاہیے۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہاکہ پانامہ کیس میں نواز شریف کے حوالے سے گاڈفادراورسسلین کے ریمارکس آئے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد ملک میں تھرتھلی مچی ہوئی ہے اٹھائیس جولائی کے فیصلے کے بعد عوام سڑکوں پر نکلے ہیں او رعوام کاردعمل سب کے سامنے ہے ۔حدیبیہ پیپرزمل کیس کے حوالے سے سوال پرمریم اورنگزیب نے کہاکہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے حدیبیہ پیپرزملز کیس کھولنے کاکہاتھا اب وہی سپریم کورٹ نے بند کردیا ہے حدیبیہ کاریلیف چودہ بارسن چکے ہیں قانون سب کیلئے یکساں ہوناچاہیے۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ محمدنوازشریف سب سے پاپولرلیڈر ہیں جس سے عمران خا ن او ر دوسری پارٹیاں خوفزدہ ہیں اور نوازشریف ان لوگوں سے برداشت نہیں ہورہے ہیں حلقہ بندیو ں کے بل کے حوالے سے سوال پر مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی پارلیمانی رہنمائوں سے بل پرمشاورت ہوئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ بل سینیٹ سے منظور ہوجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ سینیٹ سے حلقہ بندیوں کے حوالے سے بل کی منظوری سب کے مفاد میں ہے ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن وقت پرہوں اور سینیٹ کے انتخابات مارچ میں ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ دوہزاراٹھارہ میں بھی مسلم لیگ نون کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہوگی کسی کو اس سے خائف نہیں ہوناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ عدالتی فیصلے سے کوئی مطمئن نہیں نوازشریف اورعمران خان کے فیصلے دیکھ لیں او ر عوام کی آواز سن لیں ۔ انہوں نے کہاکہ جب نوازشریف کافیصلہ آیا اس پر جو نچلی سطح تک ردعمل آیا وہ آج بھی برقرار ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات