سرگودھا، جگہ کی منظوری نہ ہونے اور دیگر امور کی طوالت ججز کی رہائش گاہوں کے منصوبہ میں تاخیر مسائل میں اضافہ کرنے لگی

ضلع انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے،ذرائع

اتوار 17 دسمبر 2017 21:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) جگہ کی منظوری نہ ہونے اور دیگر امور کی طوالت ججز کی رہائش گاہوں کے منصوبہ میں تاخیر مسائل میں اضافہ کرنے لگی جس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق سرگودھا میں جوڈیشل رہائشی کمپلیکس کی تعمیر کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 87شمالی میں 167کینال اراضی موذوں قرار دیتے ہوئے اس کی حتمی منظوری کے لئے کالونیز ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ ارسال کی جس کے بعد تاحال دونوں اطراف خاموشی ہے، اور یہ منصوبہ ایک سال سے التواء کا شکار ہے ، دوسری طرف اس حوالے سے مقرر کردہ فوکل پرسن رائے سینئر سول جج رائے افضال حسین کھرل کی جانب سے اس سلسلہ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی سربراہ کو آگاہ کیا ہے کہ رہائشی منصوبہ میں مسلسل تاخیر سے بڑھتے ہوئے مسائل تشویش کا باعث بننے لگے ہیں لہذا ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا کرعملدرآمد یقینی بنایا جائے