بہاولپور،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ضلع بھر میں پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز و والنٹیرز کی ٹریننگ

اتوار 17 دسمبر 2017 21:00

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء)دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ضلع بھر میں پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز و والنٹیرز کی ٹریننگ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) مستنصر فیروزکی ہدایت پر ملک میں موجود ہ سکیورٹی صورت حال کے پیشِ نظرامروز ضلع بھر کے تمام چرچ ہائے پر تعینات پرائیویٹ سکیورٹی گارٖڈز و والنٹیرز کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ٹریننگ دی گئی۔ ٹریننگ تحصیل کی سطح پر ہر ایس ڈی پی او کی زیر نگرانی دی گئی۔ٹریننگ ایلیٹ فورس کے تربیت یافتہ انسٹرکٹرز نے دی۔ ٹریننگ کا مقصد کسی بھی قسم کے دہشت گردانہ حملہ کی صورت میں حفاظتی اقدامات اور حملہ کا بھر پور جواب دینا ہے۔