کراچی،وزیرداخلہ سندھ کا کلفٹن میں واقع آغا خان کمیونٹی کے جماعت خانہ کا دورہ ،یکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا

اتوار 17 دسمبر 2017 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے کلفٹن میں واقع آغا خان کمیونٹی کے جماعت خانہ کا دورہ کیا اور متعلقہ پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی و ایس ایس پی ساؤتھ، ایس پی کلفٹن اور پولیس و رینجرز افسران بھی موجودتھے انہوں سیکیورٹی کے جملہ اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے مذید ہدایات میں کہا کہ جماعت خانہ منتظمین سے روابط کو مربوط بنایا جائے اور اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ،ایس ایس پی آفس اور باالخصوص علاقہ ایس ایچ او کے موبائل نمبر/لینڈلائن نمبرز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جماعت خانہ اور منتظمین کے رابطہ نمبرز کی مذکورہ دفاتر وایس ایچ او کے پاس دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اقدامات میں کوئی بھی غفلت ولاپروائی ناقابل برداشت ہوگی۔#

متعلقہ عنوان :