آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے طالبعلم قوم کا قیمتی سر مایہ اور مستقبل کا اثاثہ تھے، امتیاز طاہر

اتوار 17 دسمبر 2017 20:51

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے طالبعلم قوم کا قیمتی سر مایہ اور مستقبل کا اثاثہ تھے ۔تاریخ آرمی پبلک سکول کے شہدائے کو کبھی بھلا نہیں پائیگی ۔ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد امتیاز طاہر ،چوہدری انعام اللہ ،شبیر احمد مرزا،صیم قریشی ،رانا بشارت علی ،عنصر فاروق بھٹی ،میاں شفیق آصف ،چوہدری محمد اکرم رفاقت باجوہ ،سیٹھ حبیب اللہ ،محمد طارق قریشی ،مبشر شاہین ،رانا عبدالحفیظ ،محمد طارق بھٹی،رانا محمد شفیق ،میاں محمد رفیق،محمد علی سترا،اختر میو،یوسف سہوترا ،میاں خالد شریف ،اشتیاق چوہان و دیگرنے گورنمنٹ ایلمنٹر ی سکول چک منڈاہر میں سانحہ پشاور کے حوالے سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کی فاتحہ خوانی کی گئی اور شہدائے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ پشاور کے شہدائے کے والدین اور پوری پاکستانی قوم کے لئے بڑا درد ناک واقع تھا ۔لیکن ان معصوم بچوں نے تعلیم کی خاطر جانیں قر بان کر کے دہشت گردوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم مسلمان قوم ہیں ہمارے حوصلے اس طرح کے واقعات سے بلند ہوں گے پست نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بچوں کی جرات اور بہادری پر ناز ہے ۔

متعلقہ عنوان :